haveli lakha,buisness man abdul hameed killer murder 1,302

حویلی لکھا،معروف تاجر قتل کیس بارے بڑی خبر آگئی

چند روز قبل حویلی لکھا کے معروف کاروباری و سماجی شخصیات حاجی عبدالحمید کو ان کی دوکان میں ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا اس اندوہناک واردات پر حویلی لکھا سمیت پورے ضلع اوکاڑہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور اسی روز سے پولیس ان ڈاکووَں کی تلاش میں سرگرداں تھی ۔ اب پولیس ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شب انہیں اطلاع ملی کہ ماتانوالہ میں کچھ ڈاکو ناکہ لگا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت کی گئی تو وہ حاجی عبدالحمید کے قتل میں شامل شخص نکلا ۔ حویلی لکھا کی تاجر برادری اور عوام نے سفاک ڈاکو کے انجام کو پہنچنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں