گزشتہ کچھ دنوں سے دیپالپور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے آج سر شام حویلی لکھا میں نا معلوم افراد معروف کاروباری شخصیت شیخ ثاقب سے شیخاں والی مسجد کے پاس سے 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے.مزاحمت پر ڈاکؤں نے فائرنگ بھی کرڈالی جس کے نتیجے میں شیخ ثاقب معمولی زخمی ہوگئے.
