حویلی لکھا میں چوری و ڈکیتی کی واردتوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں آج حویلی لکھا کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عبدالحمید بھٹی کو فائر مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔حاجی عبدالحمید بھٹی بلڈنگ میٹیریل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بھی تھے ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔حاجی عبدالحمید بھٹی کے جاں بحق ہونے کی خبر پر کاروباری برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور تاجر برادری نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
