حویلی لکھا،منہاج القرآن کے قائدین کامشہور مقدمے سے باعزت بری ہونے پرشانداراستقبال
حویلی لکھا (منا بھائی سے ) تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کےصدرحاجی ریاض الحق سدیدی ، غلام مصطفےٰ فخری جنرل سیکرٹری ، عبدالصمد پوپی اور حافظ ذیشان ناصر کو ساہیوال کی عدالت نے باعزت بری کردیا ہے.یادرہے 2014ء میں سربراہ منہاج القرآن معروف عالم دین علامہ طاہرالقادری کی جانب سے نوازحکومت کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا جس میں علامہ طاہرالقادری نے پورے ملک سے منہاج القرآن کے رہنماؤں اور کارکنان کو شرکت کی اپیل کی تھی ان کی اپیل پر تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کےصدرحاجی ریاض الحق سدیدی ، غلام مصطفےٰ فخری جنرل سیکرٹری پی اے ٹی، عبدالصمد پوپی اور حافظ ذیشان ناصرنے دھرنے میں شرکت کیلئے رخت سفر باندھا مگرانہیں چورستہ میاں خان تھانہ میں گرفتار کرکے ان پر امن و امان خراب کرنے کامقدمہ درج کردیا گیا تھا.جس پر مذکورہ قائدین نے ضمانتیں توکروالی تھیں تاہم اب اس کیس کا حتمی فیصلہ عدالت نے جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان تمام قائدین کو باعزت بری کردیا گیا ہے.ان کی مقدمے سے رہائی پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے بھرپورمسرت کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پھول کی پتیوں سے ان کا شاندار استقبال کیا بلکہ اس خوشی میں شہر بھر میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں.اس موقع پرحویلی لکھا تحریک منہاج القرآن کے ممبران ، حاجی مسعود احمد ، حاجی ضیاء احمد ، شیخ اسلم فیاض، ساجد علی ، افضال طاہر،عابد دانش ،ریاض احمد قادری ، حافظ کمال ،ڈاکٹر اشفاق ،غلام فرید ،شیخ مدثر،صوفی اقبال احمد و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھےجنہوں نے اس فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا.