حویلی لکھا،میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی احتجاجی ریلی

(محمداحمدساجد سے)حویلی لکھا میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز بلدیہ حویلی لکھا کے سبزہ زارسے ہوا اور ریلی کے شرکاء نے لاری اڈہ میلاد چوک پر نعرے بازی کی .ریلی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لیگی کارکنوں نے نکالی ریلی کے شرکاء کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نعرے بازی ریلی کی.
haveli relly protest moeen wattoo
قیادت مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں محمد معین وٹو اور ایم پی اے نورالامین ناصر وٹو نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی میاں محمد معین وٹو اور میاں نور الامین ناصر وٹو ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ضمنی انتخابات میں شکست سے بچنے کے لیے انتقامی کارروائی کر رہی ہےاور ابدھاندلی کی پیداوار حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی انہوں نے کہا کہ نا تجربہ کار حکومت اب لیگی کارکنوں اور راہنماؤں کے خلاف نیب کو استعمال کر رہی ہے اب اس حکومت کے ساتھ مفاہمت کی بجائے دمادم مست قلندر کرنا ہو گا اور اب وہ وقت آ گیا ہے کہ پنجاب میں جلد ہی ن لیگ کی حکومت ہو گی ریلی کے شرکاء نے میاں شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے غیرمنصفانہ سلوک کی بھرپورمزمت کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button