حویلی لکھا میں قصابوں کی من مانیوں اور منہ مانگے دام وصول کرنے کی اطلاعات پر پرائس مجسٹریٹ بہادر خاں بلوچ نے اسپیشل برانچ پولیس کے ہمراہ نواحی گاؤں چک جوایا بلوچ اور اندرون شہر میں قصاب شاپس پر چھاپے مارے جہاں پرصارفین سے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 3 قصابوں پر مقدمات درج کرلئے گئےیہ قصاب سرکاری نرخ بیف 350 روپے ہے جو 400 روپے میں اور مٹن کے نرخ 700 روپے ہیں جو 900 روپے میں فروخت کررہے تھے.مقدمات میں نامزد ہونے والے ملزمان میں بابر علی ولد محمد صدیق چک جوایا بلوچ. افتخار احمد ولد بشیر ساکن محلہ راٹھوڑانوالا. ریاض احمد ولد نذیر احمد ساکن محلہ پیر اسلام حویلی لکھا شامل ہیں پرائس مجسٹریٹ بہادرخان بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈی سی اوکاڑہ کے احکامات پر آئندہ بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور زائد نرخ وصول کرنے والے قصابوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
