haveli lakha mai wapda ki na ehli 2,282

حویلی لکھا،واپڈا کی مجرمانہ غفلت،موت بانٹتی ننگی تاریں،کیا حکام بالا کسی بڑے سانحے کے منتظر ہیں ؟

حویلی لکھا کا معروف نوری چوک واپڈا کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتاشاہکار ہے جہاں پر بجلی کی تاریں ایک عرصہ سے لٹک رہی ہیں مگر واپڈا حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ حویلی سٹی الائنس کے عہدیداران نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس اہم مسئلے کی جانب واپڈا والوں کی توجہ کئی بار مبذول کروائی لیکن کسی پر کوئی اثرنہیں ہوا شائد محکمے والے اس گھمبیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے کسی بڑے سانحے کے منتظر ہیں کیوں کہ ہمارے محکمے اس کے عادی ہوچکے ہیں کہ زندہ لوگوں کی سنتے نہیں اور مرنے کے بعد وزیراعلیٰ تک بھاگے آتے ہیں ۔موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ متعدد بار ان تاروں سے ٹکرا کر لوگ زخمی بھی ہوچکے ہیں اور کچھ کو کرنٹ بھی لگا ہے ۔مگر واپڈا والے آکر ان تاروں کو مستقل طور ترتیب سے لگانے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرتے ہوئے ان کو رسی وغیرہ سے باندھ کر چلتے بنتے ہیں ۔حدتو یہ ہے کہ یہ تاریں کئی جگہ سے ننگی ہیں اور کھلم کھلا موت کا پروانہ ہیں لیکن اس کے باوجود ایکسئین اور ایس ڈی او کو ہماری پرواہ نہیں ۔عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد بجلی کی ان تاروں کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ کسی بھی حادثے کی ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی۔
haveli city allience

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں