(منا بھائی سے)حویلی لکھا میں رات کے وقت ایک مسیحی خاندان کے تین لڑکے وساویوالہ جاتے ہوئے غلہ منڈی کے قریب سامنے سے آتے ہوئے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے باعث تینوں شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی لکھامنتقل کیا گیا تاہم دانیال مسیح کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیامگر وہ جانبر نہ ہوسکا.ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے.جبکہ عدیل مسیح اور اس کے عزیز کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں علاج جاری ہے.
