NA 144 pti workers ne kisi ki supprt na krne ka ailan kr dia 1,223

حویلی لکھا،پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے این اے 144 کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنادیا.

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے الیکشن 2018ء کیلئے این اے 144 میں میاں منظور احمدخان وٹو کے مقابلے میں کسی امیدوار کو کھڑا نہ کیا ہے.اوکاڑہ ڈائری اس پر پی ٹی آئی ورکرز کی رائے کو پہلے ہی سامنے لاچکی ہے کہ وہ اعلیٰ قیادت کے اس فیصے سے سخت نالاں ہیں بلکہ اتنی محنت کے بعد یہاں امیدوار کھڑا نہ کرنا پی ٹی آئی ورکرز پارٹی کی توہین سمجھ رہے ہیں اور گزشتہ رات اس سلسلے میں این اے 144 میں پی ٹی آئی ورکرز اوررہنماؤں نے آج ایک بار پھر اپنا فیصلہ سنادیا ہے.
پاکستان تحریک انصاف این اے 144 کا یہ ہنگامی و متحدہ اجلاس زیر صدارت سردار علی حیدر وٹو امیدوار این اے 144 کے ڈیرہ پر ہواجس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ کسی پیرا شوٹر امیدوار کی قطعی حمایت نہیں کی جائیگی بلکہ سب ملکر اسے شکست فاش دیں گے۔اجلاس میں دیوان اخلاق احمد سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 186، میاں ظفر یاسین خان وٹورہنما پی پی 186،میاں جاوید مہار امیدوار پی پی 186و صدر پی ٹی آئی تحصیل دیپال پور،میاں فیاض قاسم وٹو امیدوار پی پی 185 سردار جاوید اقبال کوئیکا وٹو امیدوار پی پی 185، میاں غلام رسول بازیدیکا وٹو امیدوار پی پی 185،نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ سےلوٹا کریسی اور پیرا شوٹر سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں