four fake police officers arrested in pakpatton 597

حویلی لکھا،پولیس اہلکار بن کر عوام کو لوٹنے والے چار نوسر باز گرفتار

جدید زمانے کیساتھ ساتھ نوسربازی اور دونمبری کے بھی نت نئے طریقے سامنے آتے جارہے ہیں ایسا ہی ایک طریقہ چارنوجوانوں نے اپنایا اور انہوں نے پولیس اہلکار بن کر عوام کو لوٹنا شروع کردیاان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ یہ لوگ مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر ناکہ لگا لیتے تھے اور پھر وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی سیکیورٹی کے نام پر چیکنگ کرتے اور پھر پہلے اس گاڑی یا ڈرائیور میں کوئی خرابی نکالتے اور پھر اُن سے ”چائے پانی” لے کر سب اچھا کردیتےیوں یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا.لیکن ایک روز قبل ان کا سامنا پاکپتن پٹرولنک پولیس سے ہوگیا جن کے سب انسپکٹر حامد ریاض نے چاروں نوسربازوں کو دھرلیا اور پھر ان کو اصلی پولیس والوں کے حوالے کردیا گیا.جہاں پر قیصر ولد سعید .عبد المجید ولد رفیق عامر ندیم ولد غازی اور مبشر ولد نور احمد نامی جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبری 644/18 درج کر لیا ہے.ابتدائی معلومات کے مطابق ان چاروں کا تعلق حویلی لکھا سے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں