حویلی لکھا،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی 135

حویلی لکھا،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

دیپالپور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سے بھاری منشیات برآمد کر لی۔ ملزمان یہ منشیات پشاور کے علاقہ سے حویلی لکھا شہر اور اس کے دیگر علاقہ جات میں سپلائی کرنے کی نیت سے آ رہے تھے۔ ناکہ پر دوران چیکنگ ایس آئی خورشید احمد اور دیگر پولیس افسران نے ملزمان کو مشکوک پایا گیا جس پر گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد ملزمان کے قبضہ سے 72 کلو گرام بھاری منشیات اور اسلحہ بھی برامد ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا چوہدری محمد سرور نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو منشیات اور اسلحہ سمیت دھر لیا ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں