حویلی لکھا میں آج صبح مہتے کی گاؤں کے ایک گھر سے پینتیس سالہ نوجوان کی نعش ملی تو بھونچال آگیا شبیر نامی نوجوان وہاڑی کا رہائشی تھا اور یہاں اس نے دوسری شادی کررکھی تھی.پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا تو اس دوران پولیس کو بیوی پر شک گزرا اور اسے حراست میں لے لیا گیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو قتل کیا ہے.
