حویلی لکھا،ڈکیتی کی واردات میں نوجوان ساڑھے آٹھ لاکھ روپے سے محروم
حویلی لکھا(ریاض احمدراجا سے)حویلی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نوجوان کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے سے محروم کردیا.تفصیلات کے مطابق ساجد کھرل نامی شخص حویلی لکھا بنک سے رقم نکلوا کر اپنی مہران گاڑی پرجارہاتھا کہ ہیڈسلیمانکی روڈ پر درشن کے مقام پر دو مسلح ڈاکوؤں نے ان کی گاری پر فائرنگ کرکے اسے رکنے پر مجبور کردیا اور پھر گن پوائنٹ پر اس سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے.ساجد کھول نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی لیکن وہ بروقت نہ پہنچ سکی.