اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی فرد بالا تر نہیں ہو سکتا ضلع بھر میں نہ تو کئی نوگوا یریا ہے اور نہ بننے دیا جائے گا قانون کی رٹ ہر صورت بر قرار رکھی جائے گی جرم کرنے والا خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو قانون سے طاقتور نہیں ہو سکتا مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ضلعی پولیس کی ا ولین ترجیحات میں شامل ہے پولیس کے محکمہ سے کرپشن کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کرپٹ بد عنوان افسران اور ملازمین کی محکمہ میں ہرگز گنجائش نہ ہے ایماندار اور فرض شناس ملازمین محکمہ کا فخر ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں لگائی جانیو الی کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی نوشیرواں چانڈیو،اے ایس پی حنا نیک بخت اورتحصیل دیپالپور کے پولیس افسران اورعلاقہ کے معززین بھی موجود تھے ڈی پی او اوکاڑہ نے چوکی انچارج حویلی لکھا رانا فیصل جوئیہ کی جانب سے موٹر سائیکل چور گینگ سے برآمد ہونیوالی 21موٹر سائیکلوں کو ان کے مالکان کے حوالے کرتے ہوئے چوکی انچارج کو شاباش دی جبکہ صدر دیپالپور پولیس کے ایس ایچ او قلب سجاد کی جانب سے ڈکیتی کی دو وارداتوں کو ٹریس آوٹ کر کے برآمد ہونیو الی رقم کو بھی ڈی پی او نے ان کے مالکان کے حوالے کیا اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے ۔
