حویلی لکھا(ریاض احمد راجہ سے)اللہ تعالیٰ لوگوں پر دنوں کو بدلتا رہتا ہے اوران دنوں میں وہ اپنے بندوں کو آزماتا رہتاہے. ایسی ہی ایک آزمائش کا شکار آج کل چوک شہیداں کا محنت کش محمد احمد ہے جس کی بیوی کینسر کی مریضہ ہے.غریب محمداحمد ایک سال تک بمشکل علاج معالجہ کرواتا رہا مگراب اس کے پاس اس مہنگے علاج کی استطاعت نہیں ہےاس مشکل وقت میں محمداحمد حکومت،مخیر حضرات اورسول سوسائٹی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہاہے.
