دیوان سپرلیگ سیزن ٹو کا فائنل چشتی الیون نے جیت لیا 13

حویلی لکھا، دیوان سپر لیگ سیزن ٹو کا فائنل چشتی الیون کے نام

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

حویلی لکھا،دیوان سپرلیگ ،چشتی الیون نے فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،کامیاب ایونٹ پر دیوان شاہزیب اور حویلی لکھا کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ دیوان سپرلیگ کا فائنل چشتی الیون نے اپنے نام کر لیا۔فیصلہ کن معرکے میں چشتی الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ اوورز میں 116رنز بنائے جس میں چشتی الیون کے سرمدحمید کے دھواں دھار 82رنز کی یادگار اننگزشامل تھی جبکہ کھرل الیون کی ٹیم 83رنز کے مجموعے تک ہی پہنچ پائی۔

فائنل میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح ٹیم کو ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے اور ٹرافی پیش کی ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف کا کہنا تھا کہ کامیاب ایونٹ پر دیوان شاہزیب اور حویلی لکھا کی عوام کو مبارکبادپیش کرتا ہوںاس موقع پر دیوان سپرلیگ کے روح رواں دیوان شاہزیب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جسمانی و ذہنی صحت کیلئے ازحد ضروری ہیں انہوں نے ڈی ایس ایل کے دوسرے سیزن کی کامیابی کا کریڈٹ حویلی لکھا کی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ دیوان فیملی مستقبل میں بھی اپنے نوجوانوں کیلئے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔

فاتح ٹیم چشتی الیون کے اونر ذیشان محبوب چشتی نے کہا کہ یہ فتح اللہ کی مدد، ٹیم ورک اور ہمارے مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔دیوان سپرلیگ کے دوسرے سیزن میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چیلسی سٹار ، واہگہ ٹائیگر،حویلی پرنس،کھرل الیون،چشتی الیون،سوڈھیکا الیون،سیٹھ الیون،سٹی الیون شامل ہیں۔چشتی الیون سے تعلق رکھنے والے بخت امیرکو ڈی ایس ایل کا بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔اس کے علاوہ پورے ایونٹ میں ہر روز کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے انعامات کا سلسلہ جاری رہا ۔عوام نے بہترین لیگ آرگنائز کروانے پر دیوان شاہزیب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں