حویلی لکھا، مسجد میں بم دھماکے کی افواہ کس نے اور کیوں پھیلائی 25

حویلی لکھا، مسجد میں بم دھماکے کی افواہ کس نے اور کیوں پھیلائی

مسجد میں بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار،علی شان نے 15پر کال کی جس سے بھگدڑ مچ گئی تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں علی شان نامی شخص نے 15 نمبر کال کر کے بتایا کہ مسجد کرمانوالہ ریلوے روڈمیں بم دھماکہ ہوا ہے جس پر حویلی لکھا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اور چوہدری محمدسرور کی ہدائت پر پولیس سٹی انچارج محمدفاروق موقع پر پہنچے مگر یہ اطلاع جھوٹی نکلی ۔اس پر پولیس نے علی شان پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کالر نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے جھوٹی اطلاع دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں