haveli lakha daketi mazahmat per khatoon qatal 669

حویلی لکھامیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرحافظ قرآن بیوی جاں بحق،شوہر شدید زخمی

حویلی لکھا(منا بھائی سے) دیپالپور کے نواحی گاؤں حویلی لکھا میں نامہ جندیکا کے علاقہ میں ڈکیتی کی خونی واردات ہوئی ہے واقعہ کے مطابق محمد اعظم ولد محمد امیر قوم ترکھان کے گھر میں تین ڈاکو داخل ہوئےمحمداعظم کل مونجی کی فصل بیچ کر دو سے اڑھائی لاکھ کی رقم گھر لایا تھا.ڈاکو رقم اور دو تولہ سونا لیکر فرار ہو رہے تھے کہ اعظم کی بیوی ریحانہ نے رقم اور سونے کے چھن جانے پر مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے میاں بیوی پر فائزنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بچوں کی ماں حافظ قرآن خاتون ریحانہ بی بی جاں بحق اور شوہر شدید زخمی حالت میں حویلی لکھا ہسپتال لایا گیا تاہم تشویشناک حالت میں اسے لاہور ریفر کردیا گیا.محمد اعظم کے بیان پر ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے.مزید تفتیش جاری ہے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.