حویلی لکھاکےمچھیرےنےنہرسےمنفرد مچھلی پکڑ لی،دیکھنے کیلئے پورا حویلی امڈ آیا

حویلی لکھاکے علاقہ میں لالہ کے نام سے معروف ایک مچھلی فروش نے آج پانی میں جال ڈالا تو اس وقت اس کی قسمت کھل گئی جب ایک من مچھلی اس کے جال میں آگئی.حویلی لکھا میں شیخان والی گلی کے سامنے لالہ مچھلی فروش نے سینئر صحافی چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہاں پر ایک مچھلی فروش ہے اور روزانہ تازہ مچھلی پکڑ کرلاتا ہے آج بھی وہ روٹین کے مطابق مچھلی پکڑنے کیلئے گیااوراس نے جب جال پھینکا تو تھوڑی ہی دیربعد یہ کافی وزنی محسوس ہوا چونکہ وہ ایک معمر آدمی ہے اس لئے اس نے دیگر نوجوانوں کیساتھ مل کر جال کھینچا تو یہ مچھلی برآمد ہوئی جس کا وزن تقریباََ ایک من ہے.لالہ جی بتایا کہ یہ سندھی ترکنڈا مچھلی ہے جس کودیکھنے کیلئے پورا حویلی یہاں امڈ آیا خاص طور پر بچے اس منظر سے خاصے محظوظ ہوتے رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button