haveli,haji abdul hameed murder,shutter down 879

حویلی لکھا سوگ میں ڈوب گیا،تمام بازار بند

ڈکیتی مزاحمت پر معروف تاجر رہنما حاجی عبدالحمید بھٹی قتل،سوگ میں بازار ایک دن کیلئے بند ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلی لکھا کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عبدالحمید بھٹی کو ان کی دوکان کے سامنے ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔ حاجی عبادلحمید بھٹی کے قتل پر تاجربرادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں مشہور سیاسی،سماجی،کاروباری و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ حاجی عبدالحمید کی نماز جنازہ کو حویلی لکھا کی تاریخ کا ایک بڑا جنازہ قراردیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں