418

حویلی لکھا میں‌ انسانوں کو جانوروں کے ٹیکے لگائے جانے کا انکشاف

(چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ سے)انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجیہی کے باعث انسانوں کو جانوروں والے (ٹیکے ٹھونسے )جانے لگے،حکومت فوری سخت نوٹس لے علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔شہر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے انسانوں کو جانوروں والی ویکسین اور انجکشن لگانا شروع کردیئے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذرائع کے مطابق شہر اور اِس کے گردونواح کے علاقوں خصوصاً جموں وچھل،حکومت گڑھ،اڈا چمبہ ،پٹھانکوٹ، بھرپور شاہ، جوایا بلوچ اور بصیرپور روڈ پہ قائم عطائیوں کی نام نہاد کلینکوں پہ سرعام سادہ لوح مریضوں کو عطائی ڈاکٹر مویشیوں والی ویکسین اور انجکشن لگانے میں پوری طرح مصروف ہیں ،معززین علاقہ نے وزارتِ صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری ازخود سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.