rape in haveli lakha 727

حویلی لکھا میں چودہ سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

حویلی لکھا(چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ سے)اوباشوں نے چودہ سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم گرفتار کرلیا،ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے انصاف چاہیئے متاثرہ لڑکی اور اِس کے ورثاء کی دہائی،ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزاء دلوانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی،ایس،ایچ،او محمود الحسن۔نواحی علاقے حکومت گڑھ میں ایک کھوئیں پہ رہائش پذیر انتہائی غریب محنت کش محمد بشیر نے پولیس کو درخواست دی کہ اُس کی چودہ سالہ پوتی(ش)کو جس کا والد محمد اصغر گونگا اور بہرہ ہے کو اسی گاوٗں کے اوباش نوجوانوں ندیم ،عاشد ودیگر ایک کس نامعلوم نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد لڑکی آٹھ ماہ کی حاملہ بھی بیان کی گئی ہے پولیس نے فوری طور پہ مقدمہ درج کرتے ہوئے مبینہ نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ایس،ایچ،او چوہدری محمود الحسن نے بتایا کہ وہ اِس کیس کو تمام پہلووٗں سے دیکھ رہے ہیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگاانہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو پولیس نے اپنی نگرانی میں دارالامان منتقل کردیا ہے اور ڈی،این،اے سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے،متاثرہ لڑکی اور اِس کے گھر والوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں