haveli lakha crime stories 693

حویلی لکھا میں درندہ صفت باپ نے دس سالہ بیٹی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا

جب انسان پر شیطان سوار ہوجاتا ہے تواسے مقدس ترین رشتوں کی پہچان بھی نہیں رہتی حویلی لکھاکے علاقےاختر ٹاون میں بھی ایسا ہی ہوا جب زبیر نامی شخص نے اپنی ہی 10سالہ بچی کیساتھ بدفعلی کرڈالی پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم زبیر کو حراست میں لے کرتفتیش کا آغاز کردیا ہے.عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی. اگرچہ بتایا یہ جارہاہے کہ زیادتی کی تصدیق میڈیکل چیک اپ میں بھی ہوگئی تاہم اس کیساتھ ساتھ بعض حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ بھی کیاجارہاہےتاکہ اصل واقعے کا پتا چل سکے اور اگر واقعی یہ شخص اس گھناؤنے جرم میں ملوث پایا جائے تو اس بدترین سزا دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں