حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے)حویلی لکھا کے نواحی علاقہ چنبہ میں گھریلو معاملات پر دو گروپوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ڈنڈوں سوٹوں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7افرد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلی لکھا میں منتقل کر دیا گیا میڈیکل نہ ملنے پر زخمی افراد نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف روڈ بلاک کردیا جسے بعد ازاں مقامی پولیس کے سٹی انچارج پولیس رانا ارسلان احمد نے مزاکرات کے زریعہ ختم کرایا.پولیس نے جھگڑے میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے.
