حویلی لکھا،تیرہ سال پرانی دشمنی دو مزید جانیں نگل گئی
حویلی لکھا(منا بھائی سے)آج صبح سویرے ہی حویلی لکھا کی سرزمین خون سے نہلا گئی ہے .اوکاڑہ ڈائری کو مقامی لوگوں سے حاصل معلومات کے مطابق وساویوالہ کے دو خاندانوں میں تیرہ سال پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جب اکرم نامی شخص نے مرتضیٰ کے بڑے بھائی کوغیرت کے نام پر قتل کردیا تھا.جس کی سزا بھگت کر وہ تین ماہ قبل ہی جیل سے واپس آیا تھا.آج صبح آٹھ بجے دونوں کا آمنا سامنا ہوگیا تو اکرم نے مرتضی کو گولیاں ماردیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔لیکن جس وقت وہ فرار ہورہا تھا مرتضی کے بھائیوں نے اکرم کو پکڑ کر ہتھوڑوں کے وار کرکے قتل کر ڈالا. مرتضیٰ کی عمر بائیس سال جبکہ اکرم کی چالیس سال بتائی جارہی ہے.پولیس نے نعشوں کو قبضے میں رکھ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.