حویلی لکھا کے علاقہ میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن کو گلا دباتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم موقع سے فررا ہو گیا تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کے علاقہ ’’مولیا چشتی‘‘ کے رہائشی سلیم نامی نوجوان کی بہن شکوراں بی بی کچھ عرصہ قبل اپنے سسرالی گھر سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی شکوراں بی بی کا ایک بچہ بھی تھا شکوراں بی بی کے کردار پر مبینہ طور پر اس کے بھائی سلیم کو شک تھا جس نے گزشتہ روز اپنی بہن سے تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر اس کا گلا دباتے ہوئے اس موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور مقتولہ شکوراں بی بی کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے اے ایس پی دیپالپور نوشیر وان چانڈیونے میڈیا کو بتایا کہ شکوراں کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ملزم سلیم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
