co haveli lakha jawad gondal transfered to lahore 520

حویلی لکھا کی تاریخ کے بہترین چیف آفیسر جواد گوندل لاہور ٹرانسفر

حویلی لکھا میں چھ ماہ تک خدمات سرانجام دینے والے چیف آفیسر جواد گوندل کا لاہور تبادلہ ہوگیا ہے۔جواد گوندل مئی میں حویلی لکھا تعینات ہوئے تھے انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران صفائی ستھرائی،صاف پانی کی فراہمی اور لائبریری سمیت بہترین خدمات سرانجام دیں اور عوام میں کافی مقبول ہوئےیہی وجہ ہے کہ جیسے ہی ان کے تبادلے کی خبر سوشل میڈیا پر آئی عوام اور میونسپل کمیٹی ملازمین نے اس تبادلے پر بہت افسوس کا اظہار کیا اور ان کی الوداعی ملاقات میں اس کا اظہار نظر بھی آیا۔جواد گوندل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حویلی لکھا کو کبھی نہیں بھولیں گے انشااللہ حویلی شہر اور یہاں کے لوگوں کیساتھ آئندہ بھی وابستگی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں