حویلی لکھا(محمداحمدساجد سے)معروف علمی شخصیت راشد نسیم آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے.راشد نسیم سٹی ہائی سکول میں ٹیچر تھے اور شوگر،ہیپاٹائٹس اور معدے کے امراض میں مبتلا تھے وہ ایک ہردلعزیز شخصیت تھےان کے انتقال پرعلاقہ بھر میں افسردگی چھاگئی.نماز جنازہ آج 2 بجے دن سٹی ہائی سکول میں ادا کر دی گئی جس میں شہر کے مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
