حویلی لکھامیں نامعلوم مسلح ڈاکو آٹو شاپ سے لوٹ مار کرکے چلتے بنے ،پولیس مصروفِ تفتیش۔شہر کے وسط میں واقع معروف ،مصروف شاہراہ ایکسچینج روڈ پہ آٹوز شاپ(اکبرآٹو) سے دونامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح آتشیں اسلحہ ڈاکو اسلحہ کے زور پہ ڈکیٹی کی واردات کے دوران نقدی موبائل فون اے،ٹی،ایم کارڈ وغیرہ لوٹ کر رفوچکر ہوگئے وارادت کی اطلاح ملتے ہی ایس،ڈی،پی ،او نوشیر واں چانڈیو بھی جائے واردات پہ پہنچ گئے اِس موقع پہ ایس،ایچ،اوچوہدری محمود الحسن نے عہدیداران تاجران ایکسچینج روڈ اور چیئرمین پریس کلب کو ملزمان کو جلد ازجلد قانون کے شکنجے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ۔
