حکومتی پالیسیوں کے خلاف ضلع اوکاڑہ میں تاجروں کی جزوی ہڑتال
سیلز ٹیکس کے نفاذ اور مہنگائی کے خلاف جزوی ہڑتال،ہڑتال بارے تاجررہنماؤں کی تقسیم نے ہڑتال کو کامیاب نہیں ہونے دیا تفصیلات کے مطابق تاجروں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ ،مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کی طرح انجمن تاجران کی اپیل پر آج دیپالپور میں بھی ہڑتال کی گئی ۔ تاہم ہڑتال کے یہ اعلان بار بار بدلتے رہے اور تاجروں کے مابین کوئی اتفاق و اتحاد نظر نہ آیا ۔ ہڑتال سے ایک روز قبل انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کے صدر سلیم صادق کی قیادت میں تاجروں کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سلیم صادق نے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں جس کے بعد ہم نے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن اس اعلان کو تاجروں کی اکثریت نے قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں بعد انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ اپنا فیصلہ واپس لے کر دوبارہ ہڑتال کی کال دے دی یہ ہڑتال اوکاڑہ اور رینالہ میں خاصی کامیاب رہی اور اوکاڑہ میں تاجروں کے اعزاز میں انجمن تاجران مینگو پارٹی کا اہتمام بھی کیا تاہم حویلی لکھا ، دیپالپوراور دیگر علاقوں میں جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی ۔