463

حکومت گنے کےکسانوں کی سابقہ ادائیگیاں فوری یقینی بنائے،راؤایاز الکریم

اوکاڑہ ،پیپلز پارٹی تحصیل صدر راؤ ایاز الکریم نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے کسان 15 دن سے با با فرید شوگر ملز کے باہر گنا لا کر ذلیل وخوار ہو رہے ہیں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، اور ٹریفک بلاک رہتی ہے ،ان خیا لا کا اظہار انہوں نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شوگر ملز میں جا کر کسانوں سے ملاقات کی اکثریت کسان پچھلے سیزن کی رقم جو کہ ملز کی طرف سے واجب ادا ہیں ، ابھی تک ملز انتظامیہ نے ادا نہیں کئے ، کسان ذیل و خوار ہو رہے ہیں، ڈی سی اوکاڑہ سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو فوری بقایا جات ادا کروائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں سے 180گنا روپے من نہ لیا گیا تو پیپلز پارٹی اور کسان احتجاجی مظاہرہ کریں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں