ویسے تو ہرہسپتال کے باہربہت خوبصورتی سے لکھا ہوتا ہے کہ اگر آپ کو ہسپتال کےمتعلق کوئی مسائل درپیش ہیں تو آپ ان نمبروں پرشکائت درج کرواسکتے ہیں لیکن ایسا کرنا آپ کو حوالات بھی پہنچاسکتا ہے جیسا کہ محمد حسین کیساتھ ہوا ہے تفصیل اس کی یہ ہے کہ دیپالپور کے نواحی علاقے حویلی لکھا میں محمد حسین نامی شخص کے بچے کی انگلیاں کٹ گئیں جسے وہ شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا لے گیا ہسپتال ایمرجنسی میں عملہ مکمل طور پر غائب پا کر ہیلپ لائن شکایت سیل میں اپنے فون پر شکایت کر دی جس کی رنجش میں میڈیکل سپرینٹینڈنٹ خورشید احمد نے ہسپتال عملے سے بدتمیزی کا الزام لگا کرغریب محنت کش محمد حسین کو مقامی پولیس کے ذریعے حوالات کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ اس کا 4 سالہ معصوم بچہ بے یارومددگار ہسپتال میں تڑپتا رہا وہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خورشید ہمہ وقت ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے اور ہسپتال کا عملہ عوام الناس سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا غائب رہنا معمول کی بات ہے اکثر ڈاکٹرز ایم ایس اورنرسنگ سٹاف کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں اورمریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اہل علاقہ نے سیکرٹری ہیلتھ اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اسلام و علیکم
سر جی یہ تعمیراتی کاموں کا جو روز روز سن کے تنگ آ گئے ہیں پلیز ان کا بھی پول کھول دیں شکریہ
خاص طور پر موضع کلیر کلاں منڈی احمد آباد اوکاڑہ