خسرہ سے بچاﺅ کے سلسلہ میں بلدیہ ہال ا وکاڑہ میں سیمینارو آگہی واک کا انعقاد
اوکاڑہ(مظہررشید چوہدری سے)بلدیہ ہال ا وکاڑہ میں خسرہ سے بچاﺅ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینارو آگہی واک منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل ناصر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہر ارشاد احمد ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال رائے نیاز احمد ، عامر اعوان فوکل پرسن ای پی آئی ،فیصل نثار انچارج ڈی پی سی آر،ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر محمد عمران،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر ذیشان،ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی ،صدر “ماڈا” محمدمظہر رشید چودھری، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف جج سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.