دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس کی تقریب تکمیل حفظ قرآن 172

دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس کی تقریب تکمیل حفظ قرآن

دیپال پور، دار ارقم سکولز دیپالپور کیمپس کے زیر اہتما م تقریب تکمیل حفظ قرآن۔ طلبہ نے حفظ قرآن مکمل ہونے پر آخری سبق سنایا،اجتماعی دعا میں طلبہ اور اساتذہ کی شرکت۔ دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس کے طلبہ کا حفظ قرآن مکمل ہونے پر تقریب تکمیل حفظ قرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ میں حافظ عبدالواسع ،حافظ عمار یاسر،حافظ بلاول فرید جبکہ طالبات میں حافظہ جزاء سجاد،حافظہ عائشہ خلیل نے اپنا آخری سبق سنایا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر احمد سجاد خاں کا کہنا تھا کہ دار ارقم سکولز دیپالپور کیمپس دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے میدان میں مصروف عمل ہے۔جس کا عملی نمونہ امسال حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ قرآنی علوم سے مزین سینے دنیا کے ہر میدان میں ذہنی استعداد کے حوالے سے ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔بہترین تعلیمی اور مشفقانہ ماحول میں عمومی تعلیم کے ساتھ حفظ القرآن کاجدید نظام دارارقم سکولز کا طرہ امتیاز ہے جس کے تحت اب تک ملک عزیز میں ہزاروں طلبہ حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہو چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ملک عزیز میں دینی تعلیم کا مربوط نظام پوری دنیا میں جداگانہ حیثیت رکھتا ہے جس میں دارارقم سکولز بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دار ارقم دینی نظام کے تعلیمی بورڈ رابطةالمدارس سے ملحق ہے جس کے امتحانی نتائج میں طلبہ بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انھوں نے طلبہ میں اعزازی اسناد بھی تقسم کیں ۔ ڈائریکٹر احمد سجاد خاں نے حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کے اساتذہ مولانا قاری محمد عمیراکرم اور قاری سعید اکبر کی شعبہ حفظ میں تعلیمی خدمات کو سراہاانھوں نے اساتذہ ،طلبہ اور والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مولانا قاری محمد عمیر اکرم نے اجتماعی دعا بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں