دبئی میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی میت دیپالپور پہنچ گئی،نماز جنازہ ادا کردی گئی،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق دبئی میں روزگار کے سلسلے میں ملازمت کرنیوالے بستی عبداللہ دیپالپور کے رہائشی نوجوان محمدشفیق کی نعش اس کے گھر پہنچ گئی جس کی نماز جنازہ مغل سٹار رائس مل پر اداکردی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یادرہے مہر نزیراحمدکا بیٹا محمد شفیق دو سال سے دبئی میں جاب کررہاتھا چار روز قبل پیزا ڈلیوری کی سروس فراہم کرنے کے دوران ایک گاڑی نے اسے بُری طرح کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔
