بدامنی کے اس دور میں امن کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اسی مشن کو شورکوٹ کے شہری اسماعیل نے اپنایا اوربیوی اور گونگے بہرے سپیشل بچے سمیت دو بیٹوں کے ہمراہ امن کی فاختہ اور امن کا پیغام لے کر مختلف شہروں کے چکرلگاتا ہوا آج دیپالپورپہنچ گیا.اسماعیل جٹ امن کی فاختہ پر سوار ہوکر پوری دنیا کا چکرلگاکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ امن کا پیغام گلی گلی پہنچانا چاہتا ہے.
اسماعیل نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نئی نسل کے ذہنوں میں امن کی بات نقش ہو جائےتین پہیوں پر چلنےوالی اس فاختہ کی لمبائی 23 فٹ 6 انچ ہے چوڑائی ساڑھے 6 فٹ ہے اونچائی 13 فٹ اور امن کا پیغام لے کر دنیا کی سب سے بڑی فاختہ ہے اس نےامن کا سفر پیغام امن کے نام سے شروع کیا ہےاسماعیل نے 17 نومبر کو پیغام امن کا سفر شروع کیا شورکوٹ کبیر والا ملتان خانیوال میاں چنوں چیچہ وطنی ساہیوال اوکاڑہ سے ہوتا ہوا دیپالپور آن پہنچا ہے اسماعیل پہلے پاکستان اور پھر پوری دنیا بھر کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہےاسماعیل امن کی فاختہ میں اپنے خاندان کے ہمراہ بیٹھ کر پورے پاکستان میں جس سڑک چوک اور شہر میں ٹھرتا ہے لوگ فاختہ کو دیکھنے کیلئے متوجہ ہو جاتے ہیں.
بشکریہ:ملک فیاض حسن اعوان
