depalpur premier league season 3 622

دوسرے سیمی فائنل میں دیپالپور ایگلز نے ڈیئرڈیولز کی ایک نہ چلنے دی

دوسرا سیمی فائنل دیپالپور ایگلز اور دیپالپور ڈئرڈیولز کے مابین ہوا۔پہلے اوور میں عمر بھیا کے ایک چھکے کی مددسے 12سکوربنائے جبکہ دوسرے اوور میں علی موچی نے دوبہترین بیٹسمینوں احسن چٹااور صغیرپٹھان کو پویلین بھیج دیا صغیرپٹھان کا کیچ اکبربھولی نے بہت خوبصورتی سے لیا۔تیسرے اوور میں عزیزکاندروآئے تو عمربھیا نے ان کا استقبال دو چھکے رسیدکرکے دوسرے اوور میں سکور 34تک پہنچادیا۔چوتھے اوور میں جب علی موچی آئے تو عمربھیانے گزشتہ اوور کا خوب غصہ انہیں تین چھکے رسید کرکے اتارا۔یوں چاراوورز میں سکور 54تک پہنچ گیا۔پانچویں اوور میں عمر بھیا کے دوکیچ ڈراپ ہوئے اور چھٹے اوور کے اختتام پر سکور 76رنز تک پہنچ سکا ۔جواب میں 77رنز کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے دیپالپور ایگلز کے اکبربھولی کی طرف سے ایک اور خرم چکوال کے دوچھکوں کی مددسے سکور پہلے ہی اوور میں 21ہوگیا۔دوسرے اوور میں اکبربھولی کا نقصان تو ہوا مگر خرم چکوال کی جانب سے ایک چھکا پھربھی لگادیا گیا اور دواوور میں سکور 31ہوگیا۔تیسرے اوور میں فرحان نے انتہائی خوبصورت باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اس اوور میں بارہ سکور بن پائے اور سکور 43تک پہنچ گیا۔چوتھے اوور جو علی چشتی نے کروایا خاصا مہنگا رہاجس میں خرم چکوال کے لگائے گئے چارچھکوں اور ایک چوکے نے ایگلز کو فتحیاب کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں