رپورٹ:قاسم علی
حویلی لکھا کی معروف سماجی شخصیت دیوان شاہزیب نے کہا ہے کہ چاندبی بی ویلفیئرفاؤنڈیشن کی جانب سے مارچ میں دس مستحق خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر دیوان شاہزیب کا کہنا تھا کہ دولت سمیت ہر نعمت اللہ کی عطا ہے اور اس پر ہمارے اردگرد موجود غریب و نادار افراد کاپورا پورا حق ہے جو ہمیں ادا کرنا چاہئے۔اگر ہم یہ حق ادا نہیں کریں گے تو نہ صرف دنیا میں مختلف وبال ہم پر آئیں گے بلکہ آخرت میں بھی ہمیں اس کی پکڑ ہوگی لہٰذا جس بھائی کو بھی اللہ نے وسیع رزق عطا کیا ہوا ہے اسے چاہئے کہ وہ اس میں سے حسب استعدادفی سبیل اللہ خرچ کرتا رہا ہے اس سے اللہ کے بندے بھی خوش ہوں گے اور خالق کائنات بھی راضی ہوگا۔

یاد رہے دیوان شاہزیب اس سے قبل بھی حویلی لکھا اور اس کے گردو نواح میں اپنی سخاوت اور دریا دلی کے باعث اچھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔خاص طور پر کرونا وائرس کے دنوں میں انہوں نے بیروزگار ہو جانے والے افراد کیلئے راشن کا اہتمام مستقل بنیادوں پر کئے رکھا۔اور یہ راشن انہیں اپنے ڈیرے پر بلا کر نہیں بلکہ مستحق افراد کے گھروں میں بھیجا جاتا رہا اور اس کیلئے ان کی گاڑیاں دن رات متحرک رہیں۔جس کے باعث عوام نے انہیں خادم حویلی لکھا کا نام دے رکھا ہے۔