dc okara maryam khan visits chehlam routs 513

دین اسلام ہمیں امن محبت ،رواداری ،برداشت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے،ڈپٹی کمشنرمریم خاں

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں امن محبت ،رواداری ،برداشت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ضلع اوکاڑہ کا امن اورمختلف مکاتب فکرمیں بھائی چارہ کی فضا مثالی ہے علماء مشائخ ،ذاکرین اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں نے امن کے قیام کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ لائق تحسین ہیں ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو بر قرا ر رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی اور چہلم حضرت امام حسین ؑ کے جلوس کے شرکاء کی سیکیورٹی اور انہیں ابتدائی طبی امداد سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑ کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے محکمہ صحت ،ریسکیو1122،میونسپل کمیٹی ،سول ڈیفنس سمیت متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ وہ جلوس برآمد ہونے سے لے کر اختتام جلوس تک اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے مرکزی امام بارگاہ سے ،چرچ روڈ ،کچہری بازار ،گول چوک ،صدر بازار ،ایم سی بی چوک تک پیدل روٹ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.