ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے رہائشی عمر حیات کی بیٹی ساجدہ بی بی اپنے رشتہ داروں کو ملنے دیپالپور آئی جب وہ دیپالپور بس سے اتری تو اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح نصیر احمد ولد شریف اپنے نامعلوم ساتھی ہمراہ آئے اور گن پوائنٹ پر اسے موٹر سائیکل پر سوار کرکے ایک مکان میں لے گئے جہاں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر نصیر احمد نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 23ڈی کے رہائشی محمد شریف کی بیٹی نسرین شریف کو رشتہ دار ظہیر عباس، محمد شفیق، جاوید ، ذولفقار، محمد عباس، حشمت بی بی اور نسیم بی بی اپنے گھر نواحی قصبہ چک کمبوہ لے گئے جہاں ظہیر عباس اس سے زبردستی زیادتی کرتا رہا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
