دیپالپور،آتش گیر مواد پھٹنے سے تین مکان تباہ،چھ افراد شدید زخمی
رپورٹ:قاسم علی
دیپال پور پاکپتن روڈ پر واقعہ گلشن فرید کالونی کے قریب آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں نامعلوم وجہ سے زور دار دھماکہ ہونے سے چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے اور شدید زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔
زخمیوں میں محمد اسلم ولد یار محمد قوم چوہان سکنہ عبداللہ بستی عمر پچاس سال حسنین نواز والد محمد حسن قوم ڈولہ گلشن فرید عمر10سال محمد عثمان ولد حق نواز قوم ڈولا سکنہ گلشن فرید عمر نو سال حسنین ولد ظفر قوم کھوکھر عمر 6 سال جنت بی بی زوجہ محمد ذاکر قوم آرائیں سکنہ گلشن فرید عمر 55 سال امجد والد نذیر قوم آرائیں عمر 35 سال شامل ہیں۔
آتش گیر مادہ پھٹنے سے کارخانے سے ملحقہ قریبی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے کار خانہ مکمل طور پر تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے