ایس ڈی او دیپالپور میاں طارق بشیر کی سربراہی میں واپڈا ہلکاروں اور پولیس کے جوانوں نے دیپالپور بھر میں ہنگامی نائٹ آپریشن کیا جس میں مختلف علاقوں سے متعدد افرادبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ایس ڈی اودیپالپور اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیر نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بنائی گئی پالیسی پرسختی سے عمل درآمد جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ایس ای اوکاڑہ مہراللہ یارخان اور ایکسیئن دیپالپور شاہداقبا ل ملک کی خصوصی ہدایات پر لیسکو اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں بستی فاخر شاہ، نیاز آباد ، رتہ کھنہ روڈ،علامہ اقبال سٹریٹ اورچورستہ 38 ڈی میں چیکنگ کی گئی جس میں ڈائریکٹ سپلائی اوردیگر صورتوں میں بجلی چوری کرنیوالوں پر مقدمات درج کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
