اوکاڑہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے 5مارچ کو دورہ دیپالپورا وکاڑہ کے سلسلہ میں آر پی او ساہیوال طارق رستم چوہان اور ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے دیپالپور ،حجرہ شاہ مقیم ،پپلی پہاڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے اے ایس پی نوشیرو ان چانڈیو کو سیکیورٹی کا خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایات کیں اس موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے 5مارچ کو دیپالپور میں ایک روزہ دورے پر آ رہے ہیں ا س دوران ان کے جلسہ کے اطراف اور دیگر مقامات پر پولیس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ضلعی پولیس کے ساتھ ریزرو پولیس بھی بلوائی جائے گی انہوں نے کہا کہ دیپالپور ،پپلی پہاڑ اور حجرہ شاہ مقیم میں پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
