دیپالپور سپورٹس سٹیڈیم میں آرپی او ساہیوال محبوب رشید میاں نے ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کر دیا ۔سکول میں مرد و خواتین کو ڈرائیونگ کی باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ شہری قوانین کا خیال رکھتے ہوئے محفوظ سفر کر سکیں ۔ شہریوں نے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کرنے پر آر پی اوساہیوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے ٹریننگ کے لیے پچیس کلو میٹر کا سفر طے کر کے اوکاڑہ جانا پڑتا تھالیکن اب ہم یہاں سے ہی ٹریننگ لے سکیں گے ۔تقریب کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے شہرویں کو ہیلمٹ بارے آگہی دی اور ہیلمٹ تقسیم بھی کئے۔
