RUJ tehsil depalpur elecrtions 567

دیپالپور،آر یو جے کےانتخابات،بلال فریدی صدر،شاہدسعید وٹوجنرل سیکرٹری منتخب

ریجنل یونین آف جرنلسٹ تحصیل دیپالپور کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جنرل سیکرٹری آر یو جے پنجاب عابد حسین مغل ، محمد اشفاق چوہدری ، معروف کالم نگار صابر مغل ، حاجی محمد رمضان خان ، عرفان نوید غوری پر مشتمل الیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی ہوئے الیکشن میں سرپرست محمد افضل کلیا ، چیئرمین حاجی غلام حسین آرائیں ، سینئر وائس چیئرمین علی احمد خان ، وائس چیئرمین رانا محمد افضل ، صدر میاں بلال احمد فریدی وٹو، سینئر نائب صدر شمس الحق ، نائب صدر رضا خان ، نائب صدر امیر خان ، نائب صدر ڈاکٹر عبدالغفار، جنرل سیکرٹری شاہد سعید وٹو ، ایڈشنل جنرل سیکرٹری ارسلان منظور منا بھائی ، جوائنٹ سیکرٹری +میڈیا ایڈوائزر سید علی نقی، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری نعیم احمد ، فنانس سیکرٹری میاں لال خاں وٹو منتخب ہوئے ،ریجنل یونین آف جرنلسٹ تحصیل دیپالپور کے نومنتخب عہدیداران کو سیاسی و سماجی اور صحافی برادری نے مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ تحصیل کے نومنتخب عہدیداران گزشتہ سال کی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اداروں کیساتھ مل کر کام کریں گے اور مثبت صحافت کے فروغ کیلئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اورعلاقائی صحافی بھائیوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں