protest against asia maseeh in depalpur okara road 397

دیپالپور،آسیہ مسیح کی بریت کے عدالتی فیصلےکےخلاف تحریک لبیک نے اوکاڑہ روڈ بلاک کردیا

آج صبح توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور کیس میں آسیہ مسیح کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے خلاف تحریک لبیک سڑکوں پر آگئی ہے اور اس کی جانب سےملک گیراحتجاج کا اعلان بھی سامنے آگیا ہے.اس سلسلے میں اس وقت بھی اوکاڑہ روڈ پرسوبھارام پل پر مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جنہوں نے سڑک بلاک کردی اوران کی جانب سےعدالتی فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا جارہاہے.احتجاج کے باعث عوام کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے.مظاہرین عدالتی فیصلہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگارہے ہیں.جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کیلئےپولیس کی جانب سے بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں