protest in depalpur about asia maseeh desigion 331

دیپالپور،آسیہ مسیح کی رہائی پرمذہبی ،کاروباری اورعوامی حلقوں کا پرامن احتجاج

آسیہ مسیح کی رہائی پر ملک کے کئی حصوں میں ہنگامے برپا ہیں اور اس فیصلے پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جارہاہے.اس سلسلے میں دیپالپور میں بھی احتجاج کیا گیا جس میں شہر بھی کی مذہبی،سماجی،کاروباری و صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اس احتجاج کی خاص بات اس کا پرامن ہونا تھا علمائے کرام نے بلدیہ کے سبزہ زار میں عوام سے خطاب میں کہا کہ آسیہ کی رہائی پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ عوامی جذبات کا خیال کرتے ہوئے اس کی رہائی کے خلاف فوری اپیل دائرکرے اور آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے.مقررین کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا.
peaceful protest in depalpur about asia maseeh desigion

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں