fatima fertilizerz organized a seminar on potato crop 469

دیپالپور،آلو اور گندم کی فصلوں میں بڑھوتری کیلئے فاطمہ فرٹیلائزرکے زیراہتمام سیمینارمنعقد

دیپالپور، مقامی نجی میرج ہال میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زیراہتمام سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے امانت علی ٹیکنیکل سروسز آفیسر تحصیل دیپالپور،حافظ منیب احمد ایگریکلچر آفیسر پلانٹ پروٹیکشن دیپالپور،آغا حسن ڈسٹرکٹ سیلز مینجر،عبدالحفیظ،ڈاکٹر محمد آصف،وسیم احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آلو اور گندم میں دس فیصد اضافے کیلئے احتیاطی تدابیر اور خوراک کے متناسب استعمال پر روشنی ڈالی۔کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل سروسز آفیسر تحصیل دیپالپور امانت علی نے کہا کہ آلو دنیا کی مقبول ترین فصل ہے جو ایک سو اسی ممالک میں کاشت کی جاتی ہے۔پاکستان نیدرلینڈ اور جرمنی جیسے ممالک کی صف میں شامل ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ آلو کاشت ہوتا ہے خوش قسمتی سے پاکستان کی آب و ہوا اس فصل کیلئے آئیڈیل ہے جہاں اس وقت اوسطاََ 245من فی ایکڑ آلو پیداہورہاہے لیکن ہمارے کسان بھائی گندم اور آلو کی فصلوں کو بروقت خوراک اور مناسب احتیاطی تدابیر سے اس میں کم از کم دس فیصدباآسانی مزیداضافہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کیمسٹ سیوائلڈ ضلع اوکاڑہ عبدالحفیظ نے زمین کی زرخیزی اور کھادوں و کین گورا کے استعمال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔سیمینار کے آخر میں کسانوں کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں