دیپالپور،آل پنجاب ڈے اینڈ نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 25اپریل سے شروع ہوگا،سعید احمد خدری

منی سٹیڈیم دیپالپور میں ڈی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد آل پنجاب فٹ بال ایونٹ کا انعقاد 25 اپریل کو ہونے جارہا ہے اس سلسلے میں دیپالپور کے معروف فٹ بالر جناب سعید احمد خدری بھٹہ نے پیر نوید اویسی چوہدری زنیر زولفقار،میاں ناصر مجید ڈولہ،طارق نوازخان،میاں پرویزوٹو،محب خان اور سپورٹس آفیسر دیپالپور چوہدری اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس فٹ بال میلے میں پنجاب بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ افتتاحی روز ملک کے معروف کبڈی پلیئرز کے مابین کبڈی میچ بھی ہوگا۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی اور کیش انعام دیا جائے گا اس کیساتھ ساتھ شائقین کو بھی قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔یہ ایونٹ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال ایک عالمی کھیل ہے مگر پاکستان میں مناسب حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے فٹ بال کا ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے انشااللہ اس ایونٹ کے ذریعے فٹ بال کا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button