دیپالپورکے نواحی گاؤں بھٹہ محبت میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمارنےعلاقے میں کرفیو کی سی صورتحال پیدا کردی ہے کیوں کہ لوگ ان کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں.یہی نہیں ان خطرناک کتوں نے بھٹہ محبت کے رہائشی نیاز احمد ولد منظور احمد کےقربانی کیلئے پالے گئے آٹھ بکرے چیر پھاڑ ڈالے.کتوں کی وجہ سے طلباء و طالبات اور نمازیوں کو بھی پریشانی اور خوف کا سامنا ہے.عوام نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور ان کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
